• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 166528

    عنوان: قیلولہ کرنا سنت ہے اس کی کوئی دلیل ہے تو ذرا بتائیں۔

    سوال: قیلولہ کرنا سنت ہے اس کی کوئی دلیل ہے تو ذرا بتائیں۔

    جواب نمبر: 166528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:198-118/sd=2/1440

     قیلولہ کرنا ، یعنی : دوپہر میں کھانا کھانے کے بعد تھوڑی دیر آرام کرنا مسنون ہے ، اس سے رات کی عبادت میں مدد ملتی ہے ، حدیث میں ہے کہ “قیلولہ کیا کرو؛ اس لئے کہ شیطان قیلولہ نہیں کرتا”ایک دوسری حدیث میں ہے کہ قیلولہ کے ذریعے رات کی عبادت میں تعاون حاصل کرو ۔

    عن ابن عباس رضی اللّٰہ عنہما عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: استعینوا بطعام السحر علی صیام النہار والقیلولة علی قیام اللیل۔ (سنن ابن ماجة، کتاب الصیام / باب ما جاء فی السحور، رقم: ۱۶۹۳ )وفی روایة: وبقیلولة النہار علی قیام اللیل۔ (صحیح ابن خزیمة رقم: ۱۹۳۹)اخرج الطبرانی فی الأوسط بسندہ عن أنس رضی اللّٰہ عنہ عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم: قیلوا؛ فإن الشیطان لا یقیل۔ (فتح الباری، کتاب الاستئذان / باب القائلة بعد الجمعة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند