• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 69175

    عنوان: ٹرین وغیرہ میں ملنے والے کھانے کا حکم

    سوال: ہمارے وطن ہندوستان کی ٹرینوں کے پینٹری کار میں سبزی دال اور گوشت وغیرہ تمام طرح کی چیزیں تیار ہوتی ہیں، اور شتابدی اور راجدھانی ٹرینوں میں ملنے والے کھانے میں ویج اور نان ویج دونوں کھانے ہوتے ہیں، ان کا انتظام تقریبا اکثر غیر مسلم ہی کرتے ہیں، جو گوشت کی خرید میں اس کے شرعی مذبوحہ ہونے کا خیال نہیں رکھتے ، نیز غیر مسلموں کے ہوٹلوں میں جہاں گوشت بھی ملتا ہے ، وہاں کا بھی یہی حال ہے ، اسی طرح دوران سفر آن لائن ٹرینوں پر جو کھانا بک کیا جاتا ہے ، ان میں سے بعض کھانا مہیا کرانے والے چکن / ریستوران صرف سبزی دال وغیرہ دیتے جبکہ بعض گوشت اور سبزی وغیرہ، ایسے میں سوال یہ ہے کہ: کیا مذکورہ بالا جگہوں سے گوشت / نان ویج کھانا کھانا جائز ہوگا جبکہ ہمیں اس گوشت کے مذبوحہ جانور کا ہونے کا علم نہیں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر ناجائز ہوگا تو وہاں پر پکنے والے دوسرے کھانے جیسے سبزی دال وغیرہ کے کھانے کا کیا حکم ہوگا جبکہ وہ گوشت نجس ہے اور ایک کچن میں پکنے والی چیزوں میں برتن وغیرہ کا اختلاط ہوتا رہتا ہے تو ایسے میں سبزی وغیرہ کے بھی نجاست سے متاثر ہونے کا شدید خدشہ رہتا ہے ؟

    جواب نمبر: 69175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 971-797/D=11/1437 (۱) ٹرینوں کے پینٹری کار میں جہاں انتظام کرنے والے تقریباً غیر مسلم ہوں، اسی طرح غیر مسلم کے ہوٹلوں میں جن میں مذبوحہ غیر مذبوحہ ہونے کا خیال نہیں رکھا جاتا گوشت کھانا جائز نہیں ہے۔ (۲) جب تک نجس (غیر مذبوحہ) کے برتن کو سبزی وغیرہ میں استعمال کرنے کا یقین نہ ہو، اس کھانے کو ناجائز نہیں کہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند