• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 69008

    عنوان: سبزیوں پر زہریلی ادویات کے استعمال کے جواز وعدم جواز کے بارے میں

    سوال: مجھے پہلوں اور سبزیوں پر زہریلی ادویات کے استعمال کے جواز وعدم جواز کے بارے میں فقہاء کی رائے چاہیے اور یہ کہ ان کو استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 69008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1004-1004/M=10/1437 پھلوں اور سبزیوں کی نشو ونما اور حفاظت کے لیے زہریلی دواوٴں کا استعمال ناگزیر ہو تو گنجائش ہے بعد میں ان پھلوں اور سبزیوں کو کھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ بالعموم اُن کے نشو و نما کے ساتھ ساتھ دواوٴں کا اثر مستہلک (ختم) ہوجاتا ہے ہاں اگر کسی خاص چیز کے متعلق تحقیق و یقین سے معلوم ہو کہ اس میں زہریلی دوا کا اثر باقی ہے اور استعمال مُضر ہے تو استعمال سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند