• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 605

    عنوان: یونیورسٹی میں پینٹ شرٹ درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں ایک یونیورسٹی کا طالب علم ہوں۔ میں گھر میں اسلامی ڈریس پہنتا ہوں، لیکن یونیورسٹی میں پینٹ شرٹ پہنتا ہوں۔ اس میں آرام زیادہ ملتا ہے؛ کیوں کہ اسے آسانی کے ساتھ دھلا اور پریس کیا جاسکتا ہے، نیز اسے کئی دن تک پہنا جاسکتا ہے؟ کیا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟

    والسلام

    جواب نمبر: 605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 234/ل=234/ل)

     

    پینٹ شرٹ اس زمانے میں کسی خاص قوم کا شعار نہیں رہا اس لئے عوام کو  اس کے پہننے کی ممانعت شدید باقی نہیں رہی، لیکن تھوڑی بہت آسانی کے پیش نظر اپنے اسلامی تشخص کو ترک کرنا اور صلحاء کے لباس کو چھوڑ نا ہرگز مناسب نہیں، بہتر بہر حال یہی ہے کہ آپ اسلامی لباس پہنیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند