• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 1929

    عنوان:

    میں سگریٹ پیتاہوں، کیا سگریٹ کے متعلق کچھ تفصیلات بتائیں گے؟ اسلام سگریٹ نوشی کے بارے میں کیا کہتاہے؟

    سوال:

    میں سگریٹ پیتاہوں، کیا سگریٹ کے متعلق کچھ تفصیلات بتائیں گے؟ اسلام سگریٹ نوشی کے بارے میں کیا کہتاہے؟

    جواب نمبر: 1929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1614/ ھ= 1264/ ھ

    اگر اس کا پینا اعضائے رئیسہ کو نقصان دیتا ہے تو ناجائز بلکہ حرام ہے اگر نقصان نہ دیتا ہو مگر اس کی بدبو سے دوسروں کو تکلیف پہنچتی ہو تو سخت مکروہ ہے، اگر ازالہٴ بدبو کا پورا اہتمام کرلیا جائے تو کراہت میں تخفیف ہوجاتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند