• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 173986

    عنوان: اگر پكے ہوئے کھانے میں چیونٹی یا کاکروچ وغیرہ نظر آجائے تو كھانے كا كیا حكم ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائدین اور مفتیان شرع متین کہ کھانے میں بال نکل آئے یا چیونٹی یا کاکروچ وغیرہ پکے ہوئے نکلے تو اس کے لیے شریعت کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 173986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:163-85/sd=2/1441

    اگر کھانے میں بال وغیرہ نکل آئے ، تو اس کو پھینک کر باقی کھانا کھانے میں مضائقہ نہیں۔

    البتہ اگر کاکروچ وغیرہ کے اجزاء کھانے میں مل جانے کا ظن غالب ہو، تو ایسے کھانے سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند