• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 173501

    عنوان: مکھی وغیرہ کا کھانے کی اشیاء میں گر جانا

    سوال: اگر مکھی وغیرہ کھانے کی اشیاء میں گر جائے تو وہ ماکول شئی ناقابل استعمال ہو جاتی ہے مثلا ایک پاؤ دودھ میں ایک مکھی گر گئی اس طور پر کہ اس کا خون بھی نکل آیا تو اس دودھ کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 173501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 92-86/H=02/1441

    اگر مکھی وغیرہ کھانے کی چیزوں میں گر جائے تو اس ماکول شیء کے ناپاک ہونے کا حکم نہیں لگایا جاتا، لہٰذا صورت مسئولہ میں دودھ میں مکھی گرنے کی وجہ سے اس دودھ کے ناپاک ہونے کا حکم نہیں لگایا جائے گا کیونکہ اس میں دم مسفوح نہیں ہوتا، پس مکھی کو نکال کر اس دودھ کو استعمال بھی کیا جا سکتا ہے اور طبیعت کی ناگواری کے وقت اس دودھ کو استعمال نہ کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہوگا۔ قال النبي - صلی اللہ علیہ وسلم - إذا وقع الذباب في شراب أحدکم فلیغمسہ ثم لینزعہ، فإن في إحدی جناحیہ داءً وفي الأخری شفاء (بخاری شریف، رقم الحدیث: ۳۳۲۰)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند