معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 172037
جواب نمبر: 17203701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1136-902/B=11/1440
پکی ہوئی پیاز یا لہسن کے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں، کھا سکتے ہیں۔ اس میں بدبو نہیں رہتی؛ البتہ کچی پیاز یا کچا لہسن کھانے کے بعد مسجد میں جانا یا کسی مجلس میں جانا ممنوع و مکروہ ہے۔ ہاں منہ صاف کرنے اور بدبو زائل کرنے کے بعد جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا وقت گزاری ،تفریح اور دل لگی کے طور پر مچھلی کا شکار کرنا جائز ہے؟ جب کانٹے میں کوئی مچھلی پھنستی ہے اور اس کو شکاری کھینچتا ہے تو مچھلی کو بہت تکلیف ہوتی ہے اوراپنی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کرتی ہے، جب کہ ٹھیک اسی وقت وہ شخص تفریح حاصل کرتا ہے۔ میں اس کا حکم جانناچاہتاہوں ۔ کیا یہ درست ہے اور اسلام اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ ملیشیا میں کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں مچھلی پکڑنے کے بعد ہمیں اس کو واپس پانی میں چھوڑنا پڑتا ہے۔ اس صورت میں مچھلی کو تکلیف کے ساتھ رہنا پڑتاہے نیز اس کے جبڑے کو نقصان پہنچتاہے۔اور جبڑے میں زخم ہونے کی وجہ سے یہ مچھلی طبعی طور پر کھانا کھانے کے قابل نہیں رہتی ہے۔ برائے کرم اس معاملہ پر روشنی ڈالیں۔ (۲) کیا اکواریم (مچھلی گھر) میں مچھلی کو پالنے کے لیے،اس کو اس کی قدرتی اور طبعی سکونت کی جگہ جیسے (ندی، جھیل، سمندروغیرہ) سے جال کا استعمال کرتے ہوئے پکڑنا جو کہ تکلیف دہ نہیں ہوتا ہے درست ہے؟ (۳) کیا چھوٹی زندہ مچھلیوں کو بڑی مچھلیوں کوکھلانا درست ہے؟
4794 مناظرمیں پاکستان کا رہنے والا ہوں۔ میں اس وقت سانتا ماریا یونیورسٹی برازیل میں کیمسٹری سے پی ایچ ڈی کررہا ہوں۔ یہاں ہمیں گوشت کھانے کے سلسلے میں کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ کیا ہم یہود یوں اور عیسائیوں کے ذریعے ذبح کئے گئے گائے اور مرغی یا دوسرے جانوروں کا گوشت کھاسکتے ہیں؟
1526 مناظرآج کل پرچون کی دکان پر چیونگم ملتی ہے اس کی اصل تحقیق کیا ہے؟ کیا وہ سور کی چربی سے بنتی ہے؟ اور اس کا کھانا کیسا ہے؟ آیا حلال ہے یاحرام؟
5414 مناظراللہ کا نام لے کر (بسم اللہ اللہ اکبر) کہہ کر زندگی میں پہلی بار میں نے دومرغیاں ذبح کیں۔لیکن مجھے مرغی ذبح کرنے کا اسلامی طریقہ نہیں معلوم ہے۔ مرغی کی گردن کٹ گئی تھی اور خون کی رگ بھی۔ مرغی ذبح کرتے وقت میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مجھے اس کا طریقہ نہیں معلوم ہے۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ دونوں مرغیاں جو میں نے ذبح کیں حلال ہیں یا حرام؟
2897 مناظرکیا کھانے کے وقت سلام کرسکتے ہیں یا اس کا جواب دے سکتے ہیں ؟
2141 مناظرمفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ جس تیل میں حرام مرغی یا گوشت پکایا جائے کیا اس تیل میں کوئی اور سبزی پکا کر کھا نا جائز ہے؟ برائے کرم حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرماویں۔
2862 مناظر