• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 169864

    عنوان: آزادکردہ ماکول اللحم جانور کا گوشت کھانا کیسا ہے ؟

    سوال: جس ماکول اللحم جانور کو اس کا مالک آزاد چھوڑدے اور اس سے اپنا حق ملکیت منقطع کرلے اور وہ جانور جنگلوں اور کھیتوں میں آوارہ پھرنے لگے تو کیا اس جانور کو ذبح کرکے اس کے گوشت کی خیدوفروخت اور. کھانا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 169864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 794-737/M=08/1440

    جو جانور غیر اللہ کے نام پر چھوڑ دیا جائے اور مقصود اس سے تقرب بغیر اللہ ہو وہ ما اہل بہ لغیر اللہ میں داخل ہونے کی وجہ سے اس کا کھانا حرام ہے لیکن وہ جانور چھوڑنے کے بعد بھی چونکہ ان ہی چھوڑنے والوں کی ملک رہتے ہیں اس لئے اگر وہ جانور ماکول اللحم ہے اور مسلمان اُن کے مالکان سے خرید لیں تو پھر ان کو ذبح کرکے کھانا اور ان کے گوشت کو بیچنا جائز ہو جائے گا کیونکہ جب ان جانوروں کو مالکوں نے فروخت کیا تو غیر اللہ کا نام ہی اٹھ گیا اس لئے اب ان کی خرید و فروخت میں مضایقہ نہیں۔ (مستفاد فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۱۵/۴۳۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند