• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 169424

    عنوان: مری ہوئی مرغی مچھلی کو کھلانا

    سوال: حضرت کیا مری ہوء مرغی کا گوشت مچھلی کو کھلا سکتے ہیں ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 734-657/M=07/1440

    مچھلیوں کو بھی پاک و صاف غذا کھلانی چاہئے، بالقصد مردار مرغی کا گوشت مچھلی کو کھلانا مکروہ تحریمی ہے اس سے بچنا چاہئے۔ تاہم اس کی وجہ سے مچھلی کا کھانا حرام و ناجائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند