• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 169405

    عنوان: حلال جانوروں کی آنکھ کا کھا نا کیسا ہے؟

    سوال: حلال جانوروں کی آنکھ کا کھا نا کیسا ہے؟مثلا بکری وغیرہ کی آنکھ؟

    جواب نمبر: 169405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 820-701/H=07/1440

    اعضاء ممنوعہ واجزاء محرمہ میں سے آنکھ نہیں ہے اگر حلال مذبوحہ جانور کی آنکھ کوئی کھالے تو کچھ حرج نہیں بکری اور ہر حلال جانور کا حکم یکساں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند