• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 168850

    عنوان: حلال جانوروں کے حرام اعضاء کی بیع و شراء جائز ہے کہ نہیں؟

    سوال: بعدہ عرض یہ کہ حلال جانوروں کے حرام اعضاء کی بیع و شراء جائز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 168850

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 658-591/M=06/1440

    حلال جانوروں کے ممنوع اعضاء میں سے دَم (خون) کی بیع و شراء ناجائز ہے بقیہ اعضاء جیسے پتہ، مثانہ، غدود وغیرہ اِن کا کھانا مکروہ ہے لیکن دوا ، علاج کے طور پر ان کے استعمال کی گنجائش ہے اس لئے ان کی بیع و شراء، ناجائز نہیں۔ والحاصل أن جواز البیع یدور مع حل الانتفاع (شامی) ویجوز بیع لحوم السباع والخمر المذبوحة فی الروایة الصحیحة (ہندیة) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند