• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 167065

    عنوان: دولہے والوں کے لیے اور عام لوگوں کے لیے شادی کا کھانا جائز یا نہیں؟

    سوال: دولہے والوں کے لیے اور عام لوگوں کے لیے شادی کا کھانا جائز یا نہیں؟

    جواب نمبر: 167065

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:307-252/sd=4/1440

    بظاہر سوال لڑکی والوں کی طرف سے کی جانے والی دعوت کے بارے میں معلوم ہوتا ہے ، پس اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ نکاح کے موقع پر لڑکی والوں کا دعوت کرنا مباح ہے ، رسوم و رواج سے بچتے ہوئے اگر حسب استطاعت اقرباء اور متعلقین کو دعوت دی جائے ، تو گنجائش ہے ، دولہے والوں کا ، اسی طرح عام لوگ جو دعوت میں مدعو ہوں ، اُن کے لیے اس کھانے میں شریک ہونا جائز ہے اور اگر سوال کا منشا دوسرا ہو، تو وضاحت کرکے دوبارہ سوال کرلیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند