• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 165625

    عنوان: پوجا کی مٹھائی کھانا كیسا ہے؟

    سوال: میں ایک کمپنی میں کام کرتاہوں جہاں پوجا کی بہت ساری تقریبات ہوتی ہیں اور اس میں مجھے شرکت کے لیے دعوت دی جاتی ہے، تو میرا سوال یہ ہے کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟کیامیں ان تقریبات میں جاؤں یا نہیں؟اور میں ان کے پوجا کی میٹھائی لوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:145-132/L=2/1440

    جی ہاں! پوجا والی تقریبات میں شرکت کرنا جائز نہیں،اگر کوئی ایسی مجلس میں شرکت کی دعوت دے تو حسنِ تدبیرسے معذرت کردینی چاہیے ،جہاں تک ان کی پوجا کی مٹھائی کھانے کا تعلق ہے تو اگر وہ حضرات چڑھاوے کی مٹھائی دیں تو اس کا کھانا جائز نہیں،ایسی صورت میں اگرکوئی ایسی ترکیب کرلی جائے کہ لینے کی نوبت نہ آئے تو یہ بہتر ہے ؛البتہ اگرمٹھائی چڑھاوے کی نہ ہوتو کھانے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند