• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 165503

    عنوان: امول آئس کریم كے بارے میں

    سوال: امول آئس کریم(Amul ice cream) جس میں ای 471(e471) مٹیرل(مادہ) ہوتاہے جو کہ جانور کی چربی اور پودے سے بھی تیار ہوتا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس مٹیریل کو کہاں سے حاصل کیا جاتاہے، کیا ہم اس کو حرام سمجھیں یا حلال؟

    جواب نمبر: 165503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 63-79/D=2/1440

    جب تک یقین کے ساتھ یہ بات معلوم نہ ہوجائے کہ جو مادہ ملایا گیا ہے وہ حرام اور نجس جز (مثلاً سور کی چربی یا مردار کی چربی وغیرہ) سے ہے تب تک اس کے حرام ہونے کا قطعی حکم نہیں لکھا جاسکتا۔ لہٰذا اس امر کی تحقیق کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند