• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 164332

    عنوان: کھانے پینے کی جن اشیا خنزیر کی چربی کا کوڈ ہو، ان کا حکم

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مجھے آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ روزمرہ کے کھانے کی اشیاء پر ایک کوڈ دیا ہوتا ہے جو کہ ای (E) سے شروع ہوتا ہے اور آگے کوئی فیگر (اعداد و شمار) دیا ہوتا ہے۔ ان میں کچھ ایسے ہیں جن کو نیٹ پر دیکھیں تو وہ خنزیر کی چربیاں ہوتی ہیں مثلاً E100,E110,E120,E474 وغیرہ۔ سوال یہ ہے کہ جن اشیاء پر یہ موجود ہوں کہ کیا ان چیزوں کا کھانا حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 164332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1253-1038/N=12/1439

    کھانے پینے کی جن اشیا پر اس طرح کا کوڈ ہو تو محض کوڈ کی وجہ سے ان پر حرام ہونے کا حکم نہ ہوگا؛ بلکہ ان اشیا کے بارے میں کم از کم دو مسلمان و قابل اعتماد اور ماہر وتجربہ کار ڈاکٹروں کے ذریعہ تحقیق کی جائے گی کہ واقعتاً ان میں خنزیر کی چربی شامل کی گئی ہے یا نہیں؟ اور ڈاکٹر حضرات یہ ٹحقیق لیباریٹری کے ذریعہ کریں گے۔ اگر صحیح ومعتبر تحقیق کے نتیجہ میں یہ ثابت ہوجائے کہ ان میں خنزیر کی چربی ملائی گئی ہے تو ایسی اشیا کا کھانا حرام ہوگا ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند