• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 163945

    عنوان: گوشت وغیرہ کاٹتے وقت یا دھوتے وقت اگر شہوت پیدا ہوجائے تو کیا یہ چیزیں حرام ہوجاتی ہیں؟

    سوال: (۱) کیا کسی جانور کا گوشت جو کہ کٹاہوا ہے اور پکانے کے لئے دھوتے وقت اس کو ٹچ کرنے کے بعد شہوت آئے تو کیا وہ گوشت حرام ہو گیا؟ یا ابھی بھی حلال ہے؟ (۲) ویسے ہی سبزی کو یا کھجور کو ٹچ کرنے کے بعد اگر شہوت آئے تو کیا وہ حرام ہو جاتا ہے یا حلال رہتا ہے؟ (۳) اور اگر کسی زندہ جانور جیسے کہ بکری یا گائے کو ٹچ کرتے وقت اگر شہوت آجائے تو کیا وہ حرام ہو جائے گا یا حلالہ رہے گا؟

    جواب نمبر: 163945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1181-910/sn=1/1440

    (۱، ۲،۳) کسی جانور یا اس کے گوشت کو اسی طرح سبزی وغیرہ کو دھونے یا کاٹنے کے دوران ٹچ کرتے وقت اگر شہوت پیدا ہوجائے تو اس کی وجہ سے ان چیزوں کی طرح کوئی حرمت نہیں آتی، یہ چیزیں حسبِ سابق حلال رہتی ہیں، ان میں کھانا بلاشبہ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند