• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 159297

    عنوان: انرجی ڈرنگ اسٹورم

    سوال: حضرت، مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا اِنَرجی ڈرنگ اسٹورم (ENERGY DRINK STORM)(ایک مشروب کا نام ہے) کا پینا حلال ہے یا نہیں؟ اس کے اجزاء میں درج چیزیں شامل ہیں: آئی این ایس ۳۳۰ (INS 330)، آئی این ایس ۳۳۱ (INS 331)، ٹورین (TAURINE)، اکیڈمی ریگولیٹر (ACIDITY REGULATER)، کیفین (CAFFEINE)، بی ۶ (B6) اور بی ۱۲ (B12) ۔

    جواب نمبر: 159297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:686-967/sd=9/1439

     انرجی ڈرنگ اسٹورم کے جو اجزاء لکھے گئے ہیں، اُن کی حقیقت سے ہم واقف نہیں ہیں ، اگر اس مشروب میں کوئی ناپاک یا حرام چیز نہ ملتی ہو، تو اس کا پینا جائز ہے اور اگر اجزائکی نوعیت کا علم نہ ہو؛ لیکن کسی ناپاک چیز کی ملاوٹ کا شبہ ہو ، تو نہ پینے میں احتیاط ہے ؛ لیکن محض شبہ کی وجہ سے حرمت کا حکم نہیں لگے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند