• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 154889

    عنوان: کیا ٹیبل کرسی پر بیٹھ کر کھانا جائز ہے ؟

    سوال: آج کے اس دور میں ہر ہوٹل میں ٹیبل کرسی ہوتی ہے اور اب گھر میں بھی ٹیبل کرسی پر کھانے کا رواج بڑھتا جارہا ہے ، کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 154889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:7-7/H=2/1439

    جائز تو ہے مگر اچھا یہی ہے کہ زمین پر بیٹھ کر دسترخوان بچھاکر کھایا کریں، جیسا کہ اب تک علماء صلحاء اہل تقوی حضرات کا معمول ہے بالخصوص گھروں میں تو ایسا نظام بنانا کچھ مشکل نہیں کیونکہ ہوٹل میں تو عامةً اپنا کچھ اختیار نہیں ہوتا اس لیے کسی درجہ میں مجبوری ہوسکتی ہے اور گھروں میں انتظام عموما اپنے قابو اور اختیار میں ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند