• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 150736

    عنوان: فارمی مرغی کھانا کیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں فارمی مرغی در اصل گڈھ کی نسل ہے اس لیے اس کا کھانا جائز نہیں...اس کا حقیقت کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟بندہ محقق و مدلل جواب کا متلاشی ہے ۔ براہ کرم، جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 150736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 901-883/sn=8/1438

    فارمی مرغی کی اصل گدھ ہے، ہمیں اس کی تحقیق نہیں ہے، جہاں تک فارمی مرغی کے کھانے کا سوال ہے تو اس کا کھانا فی نفسہ جائز ہے اگرچہ بہ تحقیق یہ بات ثابت ہوجائے کہ اس کو پیدا کرنے میں گدھ یا کسی اور حرام جانور کا مادہ شامل کیا گیا ہے ؛ کیونکہ یہ از قبیل مرغ ہے اور مرغی ہی کا سہارا اس کو پیدا کرنے میں لیا جاتا ہے، نیز اس کی ظاہری شکل وصورت بھی حلال پرندے کی ہے؛ باقی اگر کوئی شخص ذاتی طور پر کسی وجہ سے احتیاط کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، یستفاد مما في الفتاوی الہندیة: فإن کان متولدا من الوحشي والإنسي فالعبرة للأم، فإن کانت أہلیة تجوز وإلا فلا․․․․إذا نزا ظبی علی شاة أہلیة، فإن ولدت شاة تجوز التضحیة، وإن ولدت ظبیا لا تجوز(ہندیہ: ۵/۲۹۷، ط: زکریا) وعن ابن عباس قال: نہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن کل ذي ناب من السباع وعن کل ذي مخلب من الطیر (مسلم، رقم: ۱۹۳۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند