• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 149924

    عنوان: کیا دودھ پینے سے پہلے مچھلی کانہ کھانا اسلام کے مطابق ہے؟

    سوال: کیا دودھ پینے سے پہلے مچھلی کانہ کھانا اسلام کے مطابق ہے؟

    جواب نمبر: 149924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 707-706/L=6/1438

    مچھلی اور دودھ ایک ساتھ جمع کرنا شرعاً ممنوع نہیں ہے؛ البتہ اطباء اس سے منع کرتے ہیں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ”الطب النبوی“ میں ابن ماسویہ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ ”جو شخص معدہ میں دودھ مچھلی کو جمع کرے اس کے نتیجے میں اس کو جذام برص یا نقرس (پیروں کے جوڑوں کی بیماری جو اکثر انگوٹھے میں ہوتی ہے) ہو جائے تو وہ اپنے نفس ہی کو ملامت کرے (کیونکر اس نے ان دو چیزوں کو جمع کیا)۔ ومن جمع فی معدتہ اللبن والسمک فأصابہ جذام أو برص أو نقرس فلا یلومن إلا نفسہ (الطب النبوی لابن قیم: ۱/۳۰۹، ط: دارالہلال، بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند