• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 149481

    عنوان: سیپیوں کا کھانا حرام ہے یا حلال؟

    سوال: سیپیوں (Oysters) کا کھانا حرام ہے یا حلال؟ ائمہ اربعہ کے نزدیک اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 149481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 787-756/M=7/1438

    سیپی (Oyster) جس کو ہندی میں گھونگا کہتے ہیں اس کا کھانا حنفیہ کے نزدیک ناجائز ہے، دیگر ائمہ کا مسلک جاننے کے لیے ان کے ادارے یا ان کے علمائے کرام سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند