• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 1316

    عنوان: كيا ای-100 سے ای-914 تک کے کوڈ کے اجزائے ترکیبی میں خنزیر کا گوشت شامل ہوتا ہے؟

    سوال: کچھ مہینوں قبل میں نے ایک پرچے میں پیک شدہ اشیائے خوردنی کے سلسلے میں ایک مضمون دیکھا تھا ۔ اس میں لکھا ہوا تھا کہ ای کوڈ (جیسے ای-211) جو کسی سامان کے اجزائے ترکیبی میں لکھے ہوتے ہیں وہ خنزیر کے گوشت کے وجود کی علامت ہوتے ہیں۔ اس میں لکھا ہوا تھا کہ ای-100 سے ای-914 تک کے کوڈ کے اجزائے ترکیبی میں خنزیر کا گوشت شامل ہوتا ہے اور اس سے لازمی طور پر احتراز کرناچاہیے۔براہ کرم، اس سلسلے میں مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 1316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  1164/هـ = 878/هـ)

     

    ہم کو اس کوڈ کی جو صراحت آپ نے لکھی ہے اس کی تحقیق نہیں ہے، پس لازماً بچنے کا فتویٰ دینا مشکل ہے اور کوئی از خود احتیاط برتے تو مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند