• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 1010

    عنوان:

    میں غیر مسلم دعوتوں میں مچھلی فرائی کھانا کیسا ہے؟

    سوال:

    میں غیر مسلم دعوتوں میں چکن اور مٹن نہیں کھاتا ہوں۔ لیکن مچھلی (فرائی کی ہوئی یا پکائی ہوئی) کا کیا حکم ہے؟ کیوں کہ ہمیں شبہہ ہے ان مچھلیوں کو بھی اسی تیل میں فرائی کیا جاتا ہے یا پکایا جاتا ہے جس میں چکن کو کیا جاتا ہے۔ کیا ایسی پارٹیوں میں مچھلی کھانا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 1010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 297/د = 290/د)

     

    غیرمسلم کے یہاں چکن اور مٹن نہ کھانے کی وجہ غیر مذبوح ہونا یا حرام گوشت ہونا ہوگا، غیر مذبوح نجس کے حکم میں ہے، لہٰذا جب اس کو کسی تیل میں فرائی کرلیا گیا تو تیل بھی نجس ہوگیا، اگر اس نجس تیل میں کوئی اور چیز فرائی کی جائے گی تو وہ بھی نجس ہوجائے گی۔ ایسی صورت میں فرائی کی ہوئی مچھلی کا حکم یہ ہے کہ اگر آپ کو یقینی طور پر معلوم ہے کہ اسی نجس تیل میں فرائی کی گئی ہے تب تو اس مچھلی کا کھانا حرام ہے۔ اور اگر ظن غالب ہو تو مکروہ تحریمی ہے اور اگر شبہ ہے تو احتیاط کرنا اولیٰ اور بہترہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند