• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 23352

    عنوان: کچھ سال پہلے میں نماز جنازہ کے لیے شیعوں کی ایک مسجد میں گیاتھا۔ شیعہ امام نے مغرب کی نماز پڑھائی تھی، جب ہم سبھی سجدہ میں تھے تو امام کچھ زور سے پڑھتے تھے، ”سبحان ربی الاعلی“۔ پھر امام نے کہا : ” علی ولی اللہ“ جب کہ ہم سبھی سجدہ میں تھے۔انہوں نے حضرت علی (رضی اللہ عنہ ) کے بارے میں کچھ اور الفاظ کہے تھے جو مجھے یاد نہیں ہیں۔ اب مجھے کہا جاتا ہے کہ اس مغرب کی نماز دہراؤ۔ براہ کرم، اس سلسلے میں فتوی جاری فرمائیں ۔

    سوال: کچھ سال پہلے میں نماز جنازہ کے لیے شیعوں کی ایک مسجد میں گیاتھا۔ شیعہ امام نے مغرب کی نماز پڑھائی تھی، جب ہم سبھی سجدہ میں تھے تو امام کچھ زور سے پڑھتے تھے، ”سبحان ربی الاعلی“۔ پھر امام نے کہا : ” علی ولی اللہ“ جب کہ ہم سبھی سجدہ میں تھے۔انہوں نے حضرت علی (رضی اللہ عنہ ) کے بارے میں کچھ اور الفاظ کہے تھے جو مجھے یاد نہیں ہیں۔ اب مجھے کہا جاتا ہے کہ اس مغرب کی نماز دہراؤ۔ براہ کرم، اس سلسلے میں فتوی جاری فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 23352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1159=948-7/1431

    شیعہ اثنا عشری اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں ملتے ہیں کافر ومرتد ہیں۔ ان کے پیچھے کسی مسلمان کی اقتدا نماز میں جائز نہیں۔ آپ کو اپنی نماز مغرب دہرانا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند