• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 157515

    عنوان: شیعہ جماعت كے بارے میں

    سوال: میرا ایک دوست ہے وہ کہتا ہے کہ اگر ایک بندہ کلمہ طیبہ پڑھتا ہے تو اس کو کافر نہیں کہہ سکتا اور شیعہ لوگ بھی کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں ،لہذا شیعہ کو کافر کہنا جائز نہیں ہے اسلامی نظریہ کو مدنظر رکھتے ہوئے بتائیں کہ شیعہ کافر ہیں یا مسلمان؟

    جواب نمبر: 157515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:462-380/B=4/1439

    شیعہ لوگ اثنا عشری کی کتابوں میں جو ان کے عقائد ملتے ہیں وہ قرآن وحدیث کے خلاف اور متصادم ہیں، مثلاً وہ تحریف قرآن کے قائل ہیں، مثلاً وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خدا مانتے ہیں۔ مثلاً وہ ختم نبوت کے منکر ہیں یعنی ان کے یہاں بارہ امام کو اللہ نے نئی کتاب اور نئی شریعت عطا فرمائی اور ان سب کو انبیاء کی طرح معصوم مانتے ہیں، انھیں جمیع ما کان ومایکون کا علم رکھنے والا جانتے ہیں۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو زانیہ اور چھنال کہتے ہیں، جب کہ قرآن پاک میں ایک رکوع ان کی براء ت میں نازل ہوا ہے۔ یہ سب عقائد قرآن کے بالکل خلاف ہے، صرف زبان سے کلمہ پڑھنے سے مسلمان نہیں ہوتا؛ بلکہ ان عقائد مذکورہ سے بچنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند