• >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 156115

    عنوان: ادائیگی كے وقت كی قیمت كے اعتبار سے ادھار دینا؟

    سوال: اسلام و علیکم جناب عرض یہ ہے کہ ہم دھان کا کاروبار کرتے ہیں اور کسان ہم سے کھاد لے کر جاتے ہے تاکے جب فصل آے تو اس کھاد کی جتنی رقم بنے اس حساب سے موجودہ قیمت سے جائز قیمت کم کر کے حساب کلیر کر دیا جائے اور اس کے لیے دل کے اندر کوئ سود کا فتور شامل نا ہو تو کیا یہ کام جائز ہے۔۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 156115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:233-191/B=2/1439

    مذکورہ شکل درست نہیں ہے، آپ جس وقت کھاد کسان کو دیں اس وقت اس کا بھاوٴ متعین کرکے بتادیں اور اپنی رقم ۳/ مہینے یا چار مہینے کی مدت متعین کرکے وصول کرلیں، مطلب یہ ہے کہ کھاد کی قیمت بھی متعین ہونی چاہیے اور اس کی ادائیگی کی مدت بھی متعین ہونی چاہیے۔ اس کے بغیر خرید وفروخت کا معاملہ صحیح نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند