• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 69147

    عنوان: لفظ عالم کا اطلاق کس پر ہوگا ؟

    سوال: لفظ عالم کا اطلاق کس پر ہوگا ؟اگر کوئی عالم بالسند کہلی معاصی میں مبتلا ہو اور وہ اپنی ان حرکات سے باز نہ آتا ہو تو کیا اس پر لفظ عالم کا اطلاق ہوگا؟ اور کیا اللہ تعالی کے ارشاد "انما یخشی اللہ من عبادہ العلماء " سے یہ مراد لیا جائے گا کہ علماء وہی ہیں جن کے دل میں خشیت ہیں یعنی جو بے خوف ہو وہ عالم کہلانے کے قابل نہیں ؟

    جواب نمبر: 69147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1235-1201/H=11/1437 اخلاق رذیلہ سے پاک صاف ہو اور اخلاق فاضلہ سے خود کو مزین کرچکا ہو اُس کا ظاہر و باطن کتاب و سنت کے مطابق ہو علم و عمل میں مطابقت رکھتا ہو خوف و خشیت سے آراستہ ہو اہل حق اکابر سے ربط قوی رکھتا ہو معاصی سے مجتنب رہتا ہو ایسا شخص اول درجہ کا عالِم و عارف ہے اور جس قدر صفات حسنہ میں کمی اور اخلاقِ سیئہ میں زیادتی ہوگی اُسی قدر اُس کے مراتب میں نقصان ہوگا تاہم چونکہ خشیت معصیت کے ساتھ بھی جمع ہوسکتی ہے اس لیے اگر اس سے معصیت کا صدور ہوگیا تو عالِم ہونے کا اطلاق بالکلیہ زائل نہ ہوگا۔ البتہ اس پر اپنی اصلاح بہرحال واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند