• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 6356

    عنوان:

    الحمد للہ میرا بچہ حفظ کررہا ہے لیکن لگ بھگ چارسال سے کررہا ہے۔ میں چاہ رہا تھا کہ وہ جلدی حفظ مکمل کرکے اسکول کی تعلیم پھر مدرسہ کی تعلیم پوری کرے تاکہ آنے والے دنوں میں اسلام کی دعوت وہ غیر مذہبوں میں کرے۔ اور دنیا کو یہ بتائے کہ اسلام مذہب ایک پرامن مذہب ہے۔ قرآن کریم پوری انسانیت کے لیے اتارا گیا ہے۔ بچپن کا حافظہ کافی تیز ہوتا ہے چونکہ مجھے میرے بچوں کا کافی علم دلانا ہے اس لیے اگر حفظ قرآن شریف آدھے میں روک دے تو کیا یہ گناہ کا کام ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1254=1060/ ب

    جب آپ اپنے لخت جگر سے اتنا مبارک کام لینا چاہتے ہیں تو پھر اس کے لیے زیادہ موزوں ہے کہ آپ مکمل حفظ کرالیں یہ زیادہ فائدہ کی بات ہوگی، اگر آئندہ کرانا چاہتے ہیں تو اس کی گنجائش ہے، مگر یہ اچھا کام نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند