• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 6104

    عنوان:

    میں ایک لڑکی ہوں اوریہاں ہالینڈ میں کالج جاتی ہوں، لیکن گھر پر ابو بہت ڈانٹے ہیں، کیوں کہ ان کے نزدیک کالج جانا جائز نہیں۔ کیا یہاں پر کالج جانے کی اجازت ہے یا نہیں؟ (لڑکے لڑکیاں ایک ساتھ ہوتی ہیں)۔ اور تعلیم حاصل کرنا حدود کے اندر اس سے کیا مراد ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 536=536/ م

    حدود کے اندر تعلیم حاصل کرنے سے مراد ہے کہ جو تعلیم حاصل کی جائے وہ از روئے شرع ناجائز نہ ہو، جائز تعلیم کے لیے والدین کی اجازت حاصل ہو، اجنبی لڑکے لڑکیوں کا اختلاط نہ ہو، لڑکی مکمل پردے کے ساتھ جاتی آتی ہو، وغیرہ وغیرہ۔ اور چونکہ بالعموم ان حدود کی رعایت دشوار ہوتی ہے بالخصوص لڑکیوں کے لیے،لہذا آپ کو اپنے ابو کی بات ماننی چاہیے اورکالج جانے پر اصرار نہ کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند