• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 55987

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: میری بیوی نے خواب میں دیکھا کا انہوں نے تین بچوں (دو لڑکوں اور ایک لڑکی) کو ایک ساتھ جنم دیا ہے لڑکی کو تو دور لٹا دیا ہے اور ایک لڑکے کو دودھ پلانے کی کوشش کر رہی ہیں اور میری والدہ نہ معلوم کس وجہ سے ناراض ہیں براہ خواب کی تعبیر بتا دیں

    جواب نمبر: 55987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1614-529/L=12/1435-U یہ شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے، آپ اپنی اہلیہ سے کہہ دیں کہ وہ سونے سے پہلے آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیرلیا کریں، تین مرتبہ یہ عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند