• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 3119

    عنوان: بیوی کے انتقال کے بعد بچی کو نانی کی پرورش میں دیتے ہوئے شرطیں لگانا؟

    سوال:

    اگر میری بیوی کے انتقال کے بعدمیری لڑکی کی پرورش نانی کے ذمہ نو سال تک ہے اور اگر میں اپنی بیٹی کی پرورش کے متعلق چند شرائط رکھنا چاہوں تو کیامیں رکھ سکتاہوں؟ اس لیے کے مجھے اس کا خوف ہے کہ کہیں میری بیٹی کے دین اور اخلاق میں بگاڑ پیدا نہ ہوجائے۔

    جواب نمبر: 3119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 207/ ل= 207/ ل

     

    بیٹی کے نانی کی پرورش میں رہنے کی وجہ سے آپ بالکلیہ اپنی لڑکی سے دستبردار نہیں ہوگئے، اس لیے اگر آپ پرورش کے سلسلے میں کچھ ایسے شرائط لگائیں جن سے آپ کی بیٹی کے دین و اخلاق میں بگاڑ پیدا نہ ہو تو اس کی اجازت ہوگی: وفي انتقالھا من المصر إلی القریة لا تمکن من ذلک ولو کانت القریة قریبة لتضرر الولد بتخلفہ بأخلاق أھل السواد (شامي: ج۵ ص۲۷۳، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند