• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 2731

    عنوان: عمر رسیدہ خاتون کو نورانی قاعدہ پڑھانا؟

    سوال:

    کیا کوئی حافظ قرآن کسی عمری رسیدہ عورت کو (آپس میں بھائی بہن سمجھ کر) تجوید (نورانی قاعدہ) پڑھا سکتاہے، اسے پردہ میں رہ کرقرآن سیکھنے کا بہت شوق ہے کسی اور سے سیکھنے کا اس کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے ۔برا ہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 2731

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 39/ ھ= 39/ ھ

     

    دورانِ تعلیم شروع سے اخیر تک ہرسبق میں اس عمر رسیدہ خاتون کا شوہر یا بالغ محرم مثلاً بیٹا، حقیقی بھائی وغیرہ موجود رہے اور کسی قسم کے فتنہ کااندیشہ بھی نہ ہو فرضی رشتہ (بھائی بہن) سمجھنے یا قرار دینے سے جواز کا حکم نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند