• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 2362

    عنوان:

    امام صاحب نے میر ی مسجد میں طلبئہ حفظ کے لیے ایک دوسری جماعت متعین کیا ہے ، یہ جماعت ایک ہا ل میں ہوتی ہے جو مسجد کے بالکل سامنے ہے ، کیا یہ جماعت صحیح ہے؟

    سوال: امام صاحب نے میر ی مسجد میں طلبئہ حفظ کے لیے ایک دوسری جماعت متعین کیا ہے ، یہ جماعت ایک ہا ل میں ہوتی ہے جو مسجد کے بالکل سامنے ہے ، کیا یہ جماعت صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 2362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 709/ م= 704/ م

     

    اگر امام صاحب نے طلبہٴ حفظ کی تعلیم و تربیت کے پیش نظر ان کے لیے دوسری جماعت کا نظم کیا ہے اور یہ دوسری جماعت جس ہال میں ہوتی ہے وہ مسجد شرعی سے بالکل الگ جگہ ہے تو اس میں دوسری جماعت قائم کرنا درست ہے لیکن مسجد کا ثواب حاصل نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند