• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 174157

    عنوان: اپنا بچہ کسی كو گود دینا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی شخص اپنا بچہ کسی دوسرے شخص کو جو بچہ پیدا کرنے کے لائق نہیں ،گود دے سکتاہے یا نہیں؟ اگر دے سکتاہے تو کتنی عمر کے بچے کو دینا جائز ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 174157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 217-205/B=03/1441

    کسی اولاد کو اپنا بچہ گود دے سکتے ہیں، دودھ چھوٹنے کے بعد جب چاہیں دے سکتے ہیں۔ اس میں عمر کی کوئی صراحت نہیں ملتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند