• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 166267

    عنوان: کیا غبی طالب علم کا مدرسہ سے اخراج کردینا چاہیے

    سوال: مکتب میں قاری صاحب کے پاس ایک ناظرے کا طالبعلم پڑھنے میں انتہا ئی کمزور ہو کم سبق بھی یاد نہ ہوتا ہو تو کیا ایسے طالبعلم کے اخراج سے قاری صاحب گناہگار ہونگے ؟

    جواب نمبر: 166267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:150-173/N=4/1440

     ناظرہ قرآن پڑھنے والے کسی غبی طالب علم کا محض اس کے غبی ہونے کی وجہ سے اخراج نہیں کرنا چاہیے؛ بلکہ اس کو لگے رہنے دینا چاہیے اگرچہ وہ تین، چار سال میں ناظرہ مکمل کرے اور ایسے طالب علم کو اس کی استعداد کے مطابق تھوڑا تھوڑا ہی سبق دینا چاہیے ، قاری صاحب نے غبی طالب علم کا اخراج کرکے ٹھیک نہیں کیا، جسے قرآن پڑھنے میں اوروں سے زیادہ مشقت ہوتی ہو، حدیث میں اس کے لیے دوہرے اجر کا وعدہ آیا ہے (مشکوة شریف، ص: ۱۸۴، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند، بہ حوالہ: صحیح بخاری وصحیح مسلم) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند