• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 164394

    عنوان: کیا عورت آڈیو میں قرآن کی تعلیم دے سکتی ہے ؟

    سوال: کیا عورت آڈیو میں قرآن کے اسباق کو ریکارڈ کر کے یوٹیوب میں ڈال سکتی ہے لوگوں کے فائدہ کے لیئے ، تاکہ لوگ سن کر اپنا قرآن ٹھیک کر سکیں ، آج کل انٹرنیٹ سے سیکھنے کا کافی رجحان ہے ۔

    جواب نمبر: 164394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1419-1176/sd=12/1439

     عورت کا آڈیو میں قرآن کے اسباق ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر ڈالنا درست نہیں ہے ، ایک قول کے مطابق عورت کی آواز کا بھی پردہ ہے اور خلاف احتیاط تو بہرحال ہے ، اس میں فتنے کا بھی اندیشہ ہے ،اسی وجہ سے عورتوں کو اذان کہنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور دیگر تسبیحات وغیرہ پست آواز سے کہنے کا حکم ہے ، قرآن مردوں سے بھی سیکھا جاسکتا ہے ۔

     نغمة المرأة عورة وتعلمہا القرآن من المرأة أحب قال علیہ الصلوة والسلام التسبیح للرجال والتصفیق للنساء فلایحسن أن یسمعہا الرجل وفی الکافی ولاتلبی جہراً لأن صوتہا عورة (شامی/ ۲:۷۸) ولا نجیز لہن رفع أصواتہن ولا تمطیطہا ولا تلیینہا وتقطیعہا لما فی ذالک من استمالة الرجال إلیہن وتحریک الشہوة منہم (شامی: ۷۹/۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند