• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 161874

    عنوان: تعلیم الاسلام اور پانچ منٹ كا مدرسہ پڑھا ہے آگے كونسی كتاب پڑھی جائے؟

    سوال: میں نے ابھی اسلام کی بنیادی تعلیم میں تعلیم الاسلام اور پانچ منٹ کا مدرسہ کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ ان کتابوں کے بعد مجھے اس کے آگے کی کتابوں کے بارے میں مشورہ دیں کہ جس سے میں علم حاصل کر سکوں اور عبادات کا ذوق پیدا ہو۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 161874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1076-987/M=9/1439

    تعلیم الدین، بہشتی زیور ، حیات المسلمین، فضائل اعمال ان کتابوں کا مطالعہ کریں اور بہتر ہے کہ مقامی کسی معتبر اہل حق عالم دین کی راہنمائی و مشورے سے استفادہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند