• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 160026

    عنوان: قرآن كیا كہتا ہے؟ اس كو كیسے سمجھیں؟

    سوال: مفتی صاحب! میں الحمد للہ حنفی ہوں، اور علمائے دیوبند کا عقیدت مند ہوں۔ میں ایک عام مسلمان ہوں الحمدللہ قرآن کی تلاوت کرتا ہوں مگر قرآن کیا کہتا ہے مجھے نہیں پتا ۔ میرا سوال ہے کہ : (۱) مجھے قرآن کا ترجمہ کیسے پتا چلے گا؟ (۲) قرآن کا ترجمہ سیکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 160026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:860-742/H=7/1439

    (۱) حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی نے قرآنِ کریم کا ترجمہ فرمایا ہے ”آسان ترجمہٴ قرآن“ اس کا نام ہے دیوبند کے کتب خانوں میں دستیاب ہے اس کا مطالعہ کریں۔

    (۲) مقامی یا قریبی علمائے کرام میں سے جو عالم صاحب تفسیر وحدیث شریف میں ماہر ہوں ان سے رابطہ قوی رکھیں آپ کے حالات آپ کی استعداد ولیاقت کو ملحوظ رکھ کر جو نظام آپ کے لیے بنادیں اس کے مطابق عمل کرتے رہیں، ان شاء اللہ اس سے بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند