• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 156689

    عنوان: رضامندی سے شوہر كے علاوہ كسی سے بچہ ہو تو ولدیت میں كس كا نام ہوگا؟

    سوال: اگر کسی شادی شدہ عورت کو اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور سے بچہ ہو جائے اگر شوہر سے نہ ہو رہا ہو اور جس میں عورت کی بھی مرضی ہو تو بچے کے باپ کا نام کس کا ہوگا؟ اور کیا وہ بچہ رکھا جاسکتا ہے؟ اور اگر رکھا جاسکتا ہے تو ا س اولاد کے نکاح میں کس باپ کا نام لکھا جائے گا؟

    جواب نمبر: 156689

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 333-261/B=3/1439

    زنا کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ اگر شوہر کے علاوہ کسی اور شخص نے شادی شدہ عورت کے ساتھ بدکارى کی اور پھر لڑکا پیدا ہوا تو وہ لڑکا اصل شوہر کا ہی ہوگا۔ وہ ولدالزنا نہ ہوگا۔ اس کو رکھنا جائز ہے، اس کے نکاح میں اصل شوہر کے نام کے ساتھ اس کی ولدیت لکھی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند