• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 155573

    عنوان: وکالت کی تعلیم حاصل كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میں ایل ایل بی(وکالت کی پڑھائی) میں داخلہ لے رہاہوں، میں نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کیا ، کچھ ساتھیوں نے کہا کہ داخلہ لے لو اور کچھ ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ مت لو، بہت مصروف ہوجا ؤگے، میں دعوت و تبلیغ کی محنت سے جڑا ہوا ہوں ، ساتھی کہتے ہیں کہ 2018ء میں بیرون ملک میں پانچ مہینے کے لیے جماعت میں جانا ہے تو میں کیا کروں؟ ایل ایل بی میں داخلہ لوں یا نہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 179-134/B=2/1439

    وکالت کی تعلیم حاصل کرتے ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں البتہ اس کی پریکٹس جس میں ہر کیس میں جھوٹ بولنا اور بولوانا، یہ شرعاً جھوٹ بول کر کمائی حاصل کرنا جائز نہیں ہے۔ رہے گا جماعت میں جانے کا مسئلہ تو آپ کے حالات اجازت دیتے ہوں اور آپ کی پڑھائی کا نقصان نہ ہوتا ہو تو آپ جاسکتے ہیں، اس میں مشورہ لینے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند