• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 153023

    عنوان: مسلمانوں کی پسماندگی کے اس دور میں سائنس کی تعلیم کی کیا حیثیت ہے؟

    سوال: مسلمانوں کی پسماندگی کے اس دور میں سائنس کی تعلیم کی کیا حیثیت ہے؟ مطلب فرض ہے یا سنت یا کوئی اور؟

    جواب نمبر: 153023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1195-1095/B=11/1438

    سائنس کی تعلیم حاصل کرنا نہ تو فرض ہے نہ واجب نہ سنت ہے، نہ اس سے مسلم قوم کی پسماندگی دور ہوگی، مسلم قوم دنیا کی اور قوموں سے الگ تھلگ ہے اور نرالی ہے، مسلم قوم کی ترقی پیچھے چلنے میں ہے یعنی صحابہٴ کرام، اسلاف اور بزرگان دین کے طریقے کو اور قرآن حدیث کے احکام کو اختیار کرنے میں ہے اور دنیا کی دوسری قوموں کو مستقبل کی طرف آگے پڑھنے میں ہے، اگردنیاوی ضرورت کے لیے سائنس کی تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے توبقدر ضرورت اس کے حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اسلامی فرائض وواجبات کی ادائیگی باقی رہے اور وضع قطع ماحول بھی اسلامی باقی رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند