• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 150652

    عنوان: بے پردہ خواتین كو یا خواتین كا مردوں كو پڑھانا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان عظام اس بارے میں کہ ایک مرد اساتذہ کا اسکول ، کالج اور یونیورسٹی میں خواتین اور بالغ بچوں کو بغیر کسی آڑ یا پردہ کے پڑھانا اور اسی طرح خواتین اساتذہ کا مردوں کو پڑھانا شریعت مبارکہ میں کیسا عمل ہے؟

    جواب نمبر: 150652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 662-540/D=8/1438

    مجبوری کے وقت بھی غض بصر یعنی آنکھیں نیچی رکھنے یا دوسری طرف پھیرلینے کی کوشش کریں۔

    مخلوط تعلیم اسلام کے اہم ترین حکم ”پردہ“ کے بھی خلاف ہے اور بیشمار مفاسد کا ذریعہ ہوتی ہے، اس لیے حتی الامکان اس نظام کو مسلمان لڑکے لڑکیوں پر جاری کرنے سے پرہیز کیا جائے، دونوں کا تعلیمی نظام الگ الگ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند