• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 150375

    عنوان: پوچھنا یہ ہے کہ کیا وکالت کی پڑھائی جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: پوچھنا یہ ہے کہ کیا وکالت کی پڑھائی جائز ہے یا ناجائز اور اگر جائز ہے یا نا جائز تو اسکی کوئی دلیل ہے ؟ برائے کرم مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 904-891/M=8/1438

    مقصد نیک ہو، دورانِ تعلیم خلاف شرع امر کا ارتکاب لازم نہ آتا ہو اور غلط عقیدے میں ابتلاء کا اندیشہ نہ ہو تو وکالت کی پڑھائی میں مضائقہ نہیں، جائز ہے اور پڑھائی کے بعد اس کا پیشہ اور اس کی آمدنی کی بابت حکم یہ ہے کہ جائز مقدمات کی پیروی اور اس کی اجرت جائز ہے اور ناجائز اور ناحق مقدمات کی پیروی اور اس کی اجرت ناجائز ہے۔

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند