• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 146236

    عنوان: میں قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنا چاہتی ہوں

    سوال: (۱) میں قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنا چاہتی ہوں، برائے مہربانی مجھے بتائیں کونسا خریدوں؟ (۲) طب نبوی پر کوئی مستند کتاب کا نام بتائیں۔

    جواب نمبر: 146236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 217-236/M=2/1438

     

    (۱) ترجمہ شیخ الہند رحمہ اللہ مع تفسیر عثمانی رحمہ اللہ یا تفسیر معارف القرآن (از حضرت مفتی شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ) یا آسان ترجمہ قرآن (از حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم) ان میں سے کوئی بھی خرید سکتے ہیں۔

    (۲) اس موضوع پر ”طب نبوی“ اور ”طب نبوی اور جدید سائنس“ وغیرہ کتابیں ہیں لیکن ہمیں ان کے مستند ہونے کی تحقیق نہیں اس لیے ان کے مطالعہ سے پہلے کسی مقامی اہل حق اور مستند عالم دین کو دکھلا کر تصدیق کرالیں تب مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند