• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 869

    عنوان:

    پریشانی یا کاروباری برکت کے لیے تعویذات کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم کوئی ذاتی پریشانی یا کاروباری برکت کے لیے تعویذات کا استعمال کرسکتے ہیں؟

    عام طور پر لوگ یہ کام کررہے ہیں، ایسا کرنا کہاں تک صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 376/م=371/م)

     

    جو تعویذات و عملیات خلاف شرع ہوں یا ان ہی پر اعتماد و تکیہ ہو بایں طور کہ ان کو موٴثر حقیقی سمجھ لیا جائے یہ تو شرعاً ممنوع ہے، ہاں جو تعویذات شرع کے موافق ہوں اور ان کو منجملہ تدبیر عادی کے طور پر استعمال کیا جائے تو اس کی اجازت ہے، شرعاً اس میں قباحت نہیں، تاہم اس صورت میں بھی افضل یہی ہے کہ ان تعویذات سے احتراز کیا جائے اور محض دعا پر اکتفاء کیا جائے۔ دیکھئے تفصیل اشرف العملیات وغیرہ میں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند