• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 178242

    عنوان: کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لئے اذان دینا

    سوال: میں شاہین باغ، نئی دہلی سے عمر ہوں۔ اذان کے بارے میں میرا سوال ہے۔ آج رات کو دس بجے کسی نے اپنے گھر کی لابی اور ٹیرس میں اذان دی۔ براہ کرم مجھ کو قرآن و حدیث کا حوالہ دیں۔ لوگ اس لیے اذان دے رہے ہیں تاکہ اللہ ان کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھے۔

    جواب نمبر: 178242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 965-716/H=08/1441

    کرونا وائرس طاعون و وباء کے موقعہ پر قرآن کریم حدیث شریف نیز کتب فقہ سے اذانیں کہنا ثابت نہیں لہٰذا ایسے مواقع پر گھر کی چھت پر یا گھر کے کونوں وغیرہ میں اذان نہ کہنی چاہئے بلکہ اس طرح کے مواقع میں مسلمانوں کو چاہئے کہ ظاہری تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر قرآن پاک کی تلاوت درود شریف اور نوافل کی کثرت اور دعاوٴں کا اہتمام کریں چھوٹے بڑے گناہوں سے بچیں ادائیگی حقوق اللہ و حقوق العباد کی فکر کریں غریب فقیر مسکین محتاج ضرورت مند لوگوں پر کثرت سے صدقہ خیرات کریں کہ یہ سب امور قرآن و حدیث سے ثابت ہیں ان شاء اللہ ان اعمال کی انجام دہی پر اللہ پاک کی نصرت و مدد شامل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند