• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 178102

    عنوان: مکان بکنے اور نئے مکان کے لیے وظیفہ

    سوال: ہمارا گھر ایک خطرناک علاقے میں ہے ۔ اس گھر میں ہم پر کچھ لوگوں نے حملہ کر کے مارنے کی کوشش بھی کی اس حملے کے بعد ہمارے والد کی وفات ہو گئی، اب ہم اس گھر کو بیچنا چاہتے ہیں ہم بہت پریشان ہیں مجھے وظیفہ بتا دیں جسے پڑھنے سے ہمارا گھر آسانی سے بک جائے اور ہمیں نیا گھر مل جائے ۔

    جواب نمبر: 178102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:852-605/SN=9/1441

    یاحی یا قیّوم برحتمک أستغیث، حسبنا اللہ ، ونعم الوکیل اور "اللہم اکفنی بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک" یہ تینوں دعائیں کثرت سے پڑھیں ، اور تجربہ کاروں کے مشورے سے مکان بیچنے کے لیے کوشش بھی کرتے رہیں ، ان شاء اللہ مقصد پورا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند