• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 177723

    عنوان: كیا ”وسیلہ“ سے دعا کرنا ضروری ہے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم جب دعا مانگتے ہیں تو پہلے ہم اللہ کی حمد ثنا کرکرتے ہیں اور پھر درود پڑھنے کے بعد دعا مانگتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا ہم دعا کے اخیر میں یہ کلمہ کہ ” تیرے فضل اور اور تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے ہماری دعا قبول فرما“ کہہ سکتے ہیں ؟ مطلب کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ لینا ضروری ہے؟اگر ہم وسیلہ نہیں لیتے تو کیا دعا قبول نہیں ہوتی؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 177723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 792-564/SN=08/1441

    ”وسیلہ“ سے دعا کرنا ضروری نہیں ہے اور نہ ہی قبولیت کے لئے وسیلہ اختیار کرنا شرط ہے؛ البتہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا مانگنے کی صورت میں قبولیتِ دعا کی امید بڑھ جاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند