• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 177490

    عنوان: بہن کی شادی کے لئے وظیفہ پڑھ رہی ہوں مگر كوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے؟

    سوال: میں اپنی بہن کی شادی کے لیے چار سال سے یالطیف کا وظیفہ پڑ ھ رہی ہوں، مگر ابھی تک مقصد حاصل نہیں ہوا کیا میں اپنی بہن کے لیے یالطیف یا جامع کا وظیفہ پڑھ سکتی ہوں۔

    جواب نمبر: 177490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 696-624/M=07/1441

    بہن کی شادی کے لئے یَا لَطِیْفُ یَا جَامِعُ کا وظیفہ پڑھ سکتی ہیں، بہن سے کہہ دیں کہ وہ بھی اس وظیفے کو پڑھا کریں، اور رشتے کی تلاش بھی جاری رکھیں، اور نماز وغیرہ کے بعد دعاوٴں کا خصوصی کا اہتمام بھی کریں، گناہوں سے بچیں اور اللہ کی ذات سے امید رکھیں، ان شاء اللہ رشتہ ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند